ہر سطح پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی، لانڈھی ٹاؤن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔۔۔
ریلی میں پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد، سینئر رہنما حامد صدیقی، پاسبان ویمن ونگ کی صدر عزیز فاطمہ، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر شاکر علی، لانڈھی ٹاؤن کے صدر راؤ اعجاز سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا کہ پاسبان ہر سطح پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ کراچی کے عوام طویل عرصے سے بنیادی سہولیات، صاف پانی، بہتر صفائی، صحت، تعلیم، روزگار اور محفوظ ماحول جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments