عافیہ موومنٹ کے تحت آزادی مشاعرہ کا انعقاد
کراچی (این این آئی) گلوبل عافیہ موومنٹ کے تحت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہائش گاہ پر’’آزادی مشاعرہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کی صدارت سینئر شاعر انور شعور نے کی، جبکہ بڑی تعداد میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حامیوں نے شرکت کی۔مشاعرے میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر معروف شعراء فراست رضوی، محمود غزنوی، خالد معین، اختر سعیدی، سلیم فوز، حکیم ناصف، فرخ اظہار، عثمان جامعی، صاحبزادہ عتیق، قاضی دانش صدیقی، ناہید عزمی، یاسمین یاس، شازیہ عالم شازی اور نعیم الدین نعیم نے اپنا کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض خلیل اللہ فاروقی اور صائمہ اسحاق نے انجام دیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments