جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 8 ڈاکو ہلاک
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 31پولیس مقابلے ،زخمیوں سمیت 35گرفتارگرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، 106غیر قانونی ہتھیاربرآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کی روشنی میں شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 31 مقابلے ہوئے ، جن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 ملزمان ہلاک جبکہ 31 زخمی ڈاکوؤں سمیت 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 37 غیر قانونی ہتھیار اور 17 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں، جبکہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 807 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔کراچی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 4 کلو 77 گرام چرس، 2 کلو 823 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن شامل ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر جرائم میں استعمال ہونے والا 106 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا۔کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30 چھینی اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments