دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کے 800 طلبہ پانچ دن سے تعلیم سے محروم

دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کے 800 طلبہ پانچ دن سے تعلیم سے محروم

اساتذہ اور طلبہ صبح اسکول کے باہر موجود تھے ، پرنسپل نہیں پہنچے ،والدین کامسئلے کے حل کا مطالبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کے آٹھ سو سے زائد طلبہ پانچ دن سے تعلیم سے محروم ہے اور اسکول کے باہر احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کے 800 سے زائد طلبہ پانچ روز سے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔اسکول کی بندش کے خلاف طلبہ، والدین اور اساتذہ نے اسکول کے باہر سڑک پر اسمبلی لگا کر احتجاج کیا۔طلبہ بڑی تعداد میں اسکول کے باہر جمع ہوئے اور سڑک بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، اس موقع پر اساتذہ اور والدین بھی طلبہ کے ساتھ موجود رہے ۔دوسری جانب دہلی گورنمنٹ گرلز اسکول ایک روز کی بندش کے بعد منگل سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ، تاہم بوائز اسکول تاحال بند ہونے کے باعث طلبہ کا تعلیمی سلسلہ مکمل طور پر معطل ہے ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ اور طلبہ صبح ساڑھے 7 بجے سے اسکول کے باہر موجود تھے ، تاہم پرنسپل علی خان میر جت تاحال وہاں نہیں پہنچے ۔اساتذہ نے شکوہ کیا کہ پرنسپل کو اسکول کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طلبہ اور اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کے لیے پرنسپل کے منتظر ہیں کہ سڑک پر تدریس کا سلسلہ جاری رکھنا ہے یا اسکول کے اندر داخل ہونا ہے ۔ والدین اور اساتذہ نے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...