دڑو:ایشین بینک کے تعاون سے رورل ہیلتھ کی تعمیر شروع
دڑو (نمائندہ دنیا)دڑو میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایشین ورلڈ بینک کی جانب سے 10 ارب روپے کی لاگت سے رورل ہیلتھ سینٹر کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔۔۔
رورل ہیلتھ سینٹر کو عارضی طور پر گرلز پرائمری اسکول منتقل کیا گیا ہے ، پی پی ایچ آئی سجاول کے ڈی ایم گل رحمان عباسی، ایویلیوایشن افسر طارق کلوڑ اور دیگر افسران نے عارضی اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ افسران نے اسپتال میں دستیاب سہولیات، ادویات اور ایمرجنسی انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی حکام کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر منتقل کیے گئے اسپتال کو فعال رکھنے کے لیے بنیادی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments