سانگھڑ:مطالبات منظوری کیلئے اساتذہ کاپریس کلب کے سامنے مظاہرہ

سانگھڑ:مطالبات منظوری کیلئے اساتذہ کاپریس کلب کے سامنے مظاہرہ

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کے پرائمری اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں امام بخش بلوچ، محمد ابراہیم مہراور دیگر نے کہا کہ۔۔۔

 محکمہ تعلیم میں پرائمری ٹیچرز کے علاوہ باقی تمام اساتذہ کو سروس اسٹرکچر دیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ پرائمری ٹیچرز کیلئے رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ پرائمری اساتذہ کو بھی ترقی کے مواقع دیئے جائیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہوں سے گروپ انشورنس کی رقم باقاعدگی سے کاٹی جاتی ہے ، لیکن اس کے باوجود گروپ انشورنس کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...