تشدد کے شکار علی جعفری نے اصل تفصیلات بتادیں

تشدد کے شکار علی جعفری  نے اصل تفصیلات بتادیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس فیز 8 میں وحشیانہ تشدد کے شکار نوجوان علی جعفری نے کہا ہے کہ اس روز مجھے دھوکے سے گیمنگ زون لے جایا گیا تھا۔

علی جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی فیصل ڈیڈ شاٹ گیمنگ کرتا ہے ، ایک ہفتے سے مفرور ہے ، وہی مجھے بہانے سے گیمنگ زون لے کر گیا، وہاں ابراہیم شاٹی آگیا۔متاثرہ نوجوان کے مطابق یہ لوگ مجھے اسلحے کے زور پر گاڑی میں ساتھ لے کرگئے اور فیز 8 میں خالی میدان میں پھینک دیا۔ان لوگوں نے مجھ سے کہا کہ معافی مانگو، انہوں نے جو کہا میں نے کیا، مجھے کہا گیا اپنے گھر سے پیسے بھی منگواؤ ہمیں نشے کرنے ہیں۔علی جعفری نے بتایا کہ رات کو جاب کرتا ہوں اور صبح کلاسز لیتا ہوں، میری فیملی کی ویڈیوز دکھا کر مجھے بلیک میل کیا گیا، میں نے آج تک کسی سے لین دین نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...