پاکستان میںپہلے تھیلے سیمیا پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز
کراچی(سٹی ڈیسک)بحریہ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکراچی ، سیلانی ویلفیئر اور سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے اشتراک سے پاکستان میںپہلے ایک سالہ تھیلیسمیا پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز ہوگیاجو دوسمسٹر زپر مشتمل ہوگا۔
اس پروگرام میںڈاکٹرز کے علاوہ ہیلتھ سائنسز سے تعلق رکھنے والے گریجویٹس کو بحریہ یونیورسٹی میںتھیوری کی تعلیم اور سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھیلے سیمیا سینٹر میںکلینیکل تربیت فراہم کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب سے سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر در ناز جمال،بحریہ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل (ر)اطہر مختار،قائم مقام ڈی جی کموڈور اویس حیدر،ڈین ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ شکور، پروفیسر ڈاکٹر مہرین لطیف ،سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھیلے سیمیا سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام سرور نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر در ناز جمال نے کہا کہ تھیلے سیمیاکی روک تھام کیلئے عوام میںشعور پیدا کرنے ، تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور عملے کی شدید ضرورت ہے ۔ڈاکٹر غلام سرورنے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ موجودہ ہیلتھ سسٹم تھیلے سیمیا کی روک تھام میں ناکام ہورہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments