بلڑی شاہ کریم:ٹریفک حادثے میں دنیا نیوز کے صحافی سمیت 3 زخمی
بلڑی شاہ کریم (نمائندہ دنیا)بلڑی شاہ کریم اور ٹنڈو محمد خان کے درمیان ٹریفک حادثے میں دنیا نیوز کے رپورٹر حاجی شاہنواز رند، صحافی الطاف رند اور ان کی کمسن بیٹی مہرین رند شدید زخمی ہوگئے ۔
حادثہ موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر بلڑی شاہ کریم منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تینوں زخمیوں کو مزید علاج اور طبی معائنے کے لیے ٹنڈو محمد خان منتقل کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments