منگھوپیر میںلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس مددگار 15 منگھو پیر نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مددگار 15 منگھو پیر کو ایک 15 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی مددگار15بروقت موقع پہ پہنچ کر کالر سے ملی جس نے بتایا کہ ایک 30سالہ شخص نے اسکی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، مددگار15 منگھو پیر نے کالر کی نشاندہی پر ملزم کو بروقت گرفتار کر لیا ۔مددگار15 نے علاقہ تھانہ موبائل کی مدد سے موقع پر موجود مقامی افراد کی رکاوٹ اورشدید مخالفت پر قابو پایا جبکہ مددگار15 نے ملزم اور متاثرہ بچی اور ورثاء کو متعلقہ تھانے لے جاکر تھانہ پہنچا دیا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments