اتفاقیہ گولی سے بچے کی ہلاکت، اہلخانہ کا قانونی کارروائی سے انکار
کراچی (این این آئی)گلشن اقبال بلاک 16 کے رہائشی اپارٹمنٹ میں گاڑی میں مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی چلنے سے 12 سالہ عبدالرقیب کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔۔۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں3 بچوں کو گاڑی میں سوار ہوتا دیکھا جاسکتا ہے ،کچھ سیکنڈ کے بعد عبدالرقیب سائیکل پر گاڑی کے قریب پہنچتا ہے ،عبدالرقیب سائیکل کھڑی کرکے گاڑی میں سوار ہوجاتا ہے ،بچے گاڑی کو اسٹارٹ کرلیتے ہیں اورگاڑی کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں،گاڑی میں اچانک فائرہوتا ہے اور 3 بچے گاڑی سے اترکر فرار ہوجاتے ہیں،گاڑی میں گولی احمد نامی بچے سے مبینہ طور پراتفاقیہ چلی ، مقتول عبدالرقیب کے اہلخانہ نے فی الحال قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments