نئے انتظامی یونٹس مسائل کا موثر حل ہیں، زاہد اعوان

نئے انتظامی یونٹس مسائل  کا موثر حل ہیں، زاہد اعوان

کراچی(این این آئی)تحریک عوام پاکستان کے چیئرمین محمد زاہد اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کئی دہائیوں سے رائج فرسودہ اور ناکام انتظامی نظام سے نجات دلانے کے لیے ملک میں نئے اور چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار سے اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ محمد زاہد اعوان نے فاروق ستار کو خوش آمدید کہتے ہوئے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ملاقات کے دوران فاروق ستار نے نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کے لیے زاہد اعوان کو مشترکہ جدوجہد کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...