لاڑکانہ میں عدالت پیشی پر جانے والے 2 افراد قتل

لاڑکانہ میں عدالت پیشی پر جانے والے 2 افراد قتل

سعید علی، ممتاز کڑیو کا گاؤں کیٹی ممتاز سے تعلق، نوڈیرو روڈ پرنشانہ بنایا گیاکنڈیارو میں لاش ملی، سانگھڑ میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کچل دی، بچہ جاں بحق

لاڑکانہ، اندرون سندھ (نمائندگان)لاڑکانہ میں عدالت پیشی پر جانیوالے 2 افراد قتل کردیئے گئے ، جبکہ دیگر شہروں میں حادثات وواقعات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو گڑھی خدابخش بھٹو روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا، ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گاؤں کیٹی ممتاز کے رہائشی سعید علی کڑیو اور حاکم علی کڑیو کے نام سے ہوئی، دونوں مقتولین رتوڈیرو عدالت پیشی پر جا رہے تھے ، ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے نوڈیرو اسپتال منتقل کیا۔

کنڈیارو سے لاپتہ بزرگ کی لاش نہر سے ملی، پولیس کے مطابق مجھٹ کے قریب سہڑا مائنر سے ملنے والی لاش کی شناخت کنڈیارو کے رہائشی بزرگ اللہ ڈنو کھوکھر کے نام سے ہوئی جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ محراب پور میں مٹھیانی بائی پاس پر موٹر سائیکل ٹرالر کی زد میں آگئی، موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں دو ٹرالر اور ایک کار آپس میں ٹکرا گئی، حادثے موٹر سائیکل سوار عبد الجبار چنہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ ہالانی کے قریب قومی شاہراہ پر ارسلان پٹرول پمپ کے پاس کوچ موٹر سائیکل کو بچاتے کھیت میں اتر گئی، حادثے میں متعدد مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ سندھ بینک کے سامنے ہیوی ٹرالر نے موٹر سائیکل پر سوار بچوں کو کچل دیا، جس سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ ایان ولد عمردراز مغل کے نام سے ہوئی جوکہ المنصورہ کا رہائشی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...