پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا پولیو مہم کی حمایت کا اعلان

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن  کا پولیو مہم کی حمایت کا اعلان

کراچی(این این آئی)پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ نے 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے۔۔۔

والدین اور سرپرستوں سے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے ۔اپنے بیان میں پی پی اے سندھ نے کہا کہ پولیو سمیت قابلِ انسداد بیماریوں سے بچوں کے تحفظ کے لیے ویکسینیشن محفوظ اور موثر طریقہ ہے ۔ والدین گھروں پر آنے والی پولیو ٹیموں کا خیرمقدم کریں، ہر مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور معمول کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کرائیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بچوں کو ہلکا بخار، کھانسی، دست یا دانت نکلنے کی صورت میں بھی پولیو ویکسین دی جاسکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...