مختلف حادثات میں ضعیف العمر مردو خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
کراچی(این این آئی) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات اور ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
چھیپا حکام کے مطابق گرومندر پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تقریباً 60 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔ متوفیہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور وہ راہگیر تھیں۔ڈیفنس فیز 8 ذوالفقار ایونیو کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی موٹر سائیکل سوار 30 سالہ عبدالرزاق دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ۔دریں اثنا شارع فیصل پر ناتھا خان ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 65 سالہ مشتاق احمد جاں بحق ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments