عالمی یوم امن کے موقع پر پیس میراتھن
کراچی (این این آئی)ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصر اللہ عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ محمد نواز گھمرو کے اشتراک سے عالمی یوم امن کے موقع پر پیس میراتھن ریس کا انعقاد مزار قائد پر کیا گیا۔
میراتھن ریس کے مہمان خصوصی سندھ اسمبلی کے رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو تھے ، جبکہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ریس میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ میراتھن کے انعقاد کا مقصد دنیا کو سندھ کی دھرتی سے امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہے ۔ پاکستانی عوام کھیلوں کے ذریعے بھی دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments