معاشی مشکلات کا حل لانگ مارچ احتجاج نہیں،محمود مولوی

معاشی مشکلات کا حل لانگ مارچ احتجاج نہیں،محمود مولوی

کراچی(سٹی ڈیسک)سابق وفاقی مشیر بحری امور رکن نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ۔۔۔

ملک کو درپیش معاشی مشکلات کا حل لانگ مارچ، احتجاج اور سیاسی محاذ آرائی میں نہیں بلکہ حکومت اور اپوزیشن کی قیادت کے باہمی تعاون اور قومی مفاد میں مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے میں ہے۔ اپنے بیان میںمحمود مولوی نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔سیاسی کشیدگی اور محاذ آرائی سے نہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور نہ عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔ محمود مولوی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی قیادت باہمی تعاون اور قومی مفاد میں مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...