کراچی، الیگزینڈریا سسٹر سٹیز بنانے کی تجویز، گورنر کاخیر مقدم
سفیر کی گورنر ہاؤس میں نہال ہاشمی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیالپاکستان اور مصر میں تجارت، تعلیم، سیاحت اور نوجوانوں کے روابط بڑھانے پراتفاق
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان مذہبی وتاریخی سیاحت، تعلیم، تجارت، نوجوانوں کے روابط اور کھیلوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مصری سفیر نے مصر کے اہم ساحلی وتجارتی شہر الیگزینڈریا اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹیز روابط کی تجویز دی، جس کاگورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے خیرمقدم کیا۔ مصری سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے کہا کہ الیگزینڈریا اورکراچی دونوں اہم ساحلی و تجارتی شہر ہیں اوردونوں کے درمیان سسٹر سٹیز روابط کے قیام سے پاکستان اور مصر کے عوام کے درمیان براہِ راست روابط مزید مضبوط ہونگے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی اور الیگزینڈریا کے درمیان سسٹر سٹیز روابط کا قیام دونوں ممالک کے تاریخی، ثقافتی اور عوامی تعلقات کو نئی جہت دے سکتا ہے ۔ اس اقدام سے دونوں شہروں کے درمیان تجارتی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔ گورنر سندھ نے مصری سفیر کو یقین دلایا کہ حکومت اور گورنر ہاؤس پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرینگے ۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور مصر کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے ، باہمی روابط بڑھانے اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے پراتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments