ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کی زیرِ نگرانی روڈ سیفٹی سیمینار

ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کی  زیرِ نگرانی روڈ سیفٹی سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کی زیرِ نگرانی گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ رانا اسلم راجپوت، پی آر او ڈی آئی جی ٹریفک انسپکٹر محمد سہیل اور انسپکٹر رانا محمد عظیم، انچارج آگاہی ٹریفک ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے شرکاء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی۔سیمینار میں طلبہ، طالبات اور اساتذہ کو ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال، مقررہ رفتار، لین ڈسپلن، زیبرا کراسنگ اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز سمیت محفوظ سفر کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...