کارڈیک سوسائٹی کے تحت عالمی یوم قلب پرعوامی آگاہی پروگرام
جناح آڈیوٹریم میں منگل کوہوگا، مقصد صحت مند زندگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہےبی ایم آئی کاجائزہ، شوگر اسکریننگ، زندگی میں تبدیلی سے متعلق معلوماتی مواد دیا جائیگا
کراچی (سٹی ڈیسک)کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز (کے آئی ایچ ڈی)کے زیرِ اہتمام اور پاکستان کارڈیک سوسائٹی کراچی چیپٹر کے اشتراک سے عالمی یومِ قلب 2026ء کے موقع پر عوامی آگاہی پروگرام منگل 29 ستمبر 2026ء کو دوپہر 12 بجے محمد علی جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا، پروگرام کا مقصد عوام میں دل کے امراض سے بچاؤ، صحت مند طرزِ زندگی اور دل کی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ پروگرام کے دوران صحت کی اسکریننگ، بی ایم آئی کا جائزہ، شوگر اسکریننگ، طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سے متعلق آگاہی اور معلوماتی مواد فراہم کیا جائے گا ۔ تقریب میں ماہرینِ قلب و صحت پروفیسر محمد اسحاق، پروفیسر منصور احمد، پروفیسر خالدہ سومرو، پروفیسر ایس ایم صفا، پروفیسر شاہد احمد، پروفیسر طارق اشرف، پروفیسر خان شاہ زمان، ڈاکٹر اکرم سلطان، ڈاکٹر عالیہ کمال، پروفیسر اسداللہ حسینی اور پروفیسر عارف الرحمٰن بطور مقررین شرکت کریں گے۔
پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ساجد علی خان اور ڈاکٹر شیریں عارف کریں گے جبکہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر رفعت سلطانہ اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف خان بھی تقریب میں موجود ہوں گے ۔ منتظمین کے مطابق عالمی یومِ قلب کے موقع پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کا بنیادی پیغام آج سے احتیاط، صحت مند کل کے لیے ہے ، تاکہ عوام دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر، باقاعدہ طبی معائنہ اور صحت مند طرزِ زندگی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments