آسٹریا تجارتی واقتصادی تعاون مستحکم کرنے کاخواہاں

آسٹریا تجارتی واقتصادی تعاون مستحکم کرنے کاخواہاں

گورنر سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات،مختلف امورپرگفتگو

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر حسین اسلام نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آسٹریا کے باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، یہ مختلف قوموں اور ثقافتوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ ہے ۔ پاکستان مختلف مذاہب، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے ، جہاں مختلف ممالک اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد امن و سکون کے ساتھ رہتے ہیں۔ موسیقی قوموں کے درمیان محبت، ہم آہنگی اور دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر حسین اسلام نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...