ٹیکنیکل بورڈ کی میٹرک رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
کراچی(این این آئی)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک ٹیکنیکل تعلیم اور ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ (ٹی ایس سی ون) سیشن 2026-27 کیلئے رجسٹریشن فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس توسیع کردی۔
رجسٹرار کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرکاری اداروں کے طلبہ کیلئے نارمل رجسٹریشن فیس 2300 روپے جبکہ نجی اداروں کے طلبہ کیلئے 2600 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ نارمل فیس کے ساتھ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ٹیکنیکل بورڈ کے ترجمان زوہیب احمد خان نے بتایا کہ بورڈ میٹرک ٹیکنیکل تعلیم میں 12 سے زائد ٹریڈز اور گروپس پیش کر رہا ہے ۔ میٹرک ٹیکنیکل امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار کی عمر 2 مارچ 2027 کو 14 سے 30 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 18 سال سے کم عمر طلبہ کیلئے نادرا کا ب فارم جبکہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے امیدواروں کیلئے قومی شناختی کارڈ اور آٹھویں جماعت کا اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ یا جی ایس آر لازمی قرار دیا گیا ہے ۔بورڈ نے تمام متعلقہ سرکاری و نجی اداروں کو تعلیمی سال 2026-27 کیلئے الحاق کی تجدید مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments