انسداد پولیو مہم، کوٹ ادو میں 2 لاکھ 57 ہزار بچے ہدف

 انسداد پولیو مہم، کوٹ ادو میں 2 لاکھ 57 ہزار بچے ہدف

کوٹ ادو (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں انسداد پولیو SNID مہم کا افتتاح کردیا۔

ضلع کوٹ ادو میں مہم 2 سے 5 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔مہم کے مؤثر انعقاد کیلئے 1111 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1059 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، جبکہ 29 فکسڈ اور 22 ٹرانزٹ ٹیمیں مختلف مقامات پر خدمات انجام دیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...