سرکاری نرخ پر روٹی عدم دستیاب ، 20 روپے میں فروخت

سرکاری نرخ پر روٹی عدم دستیاب ، 20 روپے میں فروخت

پشاوری روٹی 35، نان 40روپے میں فروخت ہو رہا ،نوٹس لینے کامطالبہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں سرکاری نرخ پر روٹی کی فروخت یقینی نہ ہو سکی اور روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے ، تاہم تندور مالکان سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روٹی 20 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ اسی طرح پشاوری روٹی 35 روپے جبکہ نان 40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دور میں روٹی جیسی بنیادی ضرورت بھی غریب کی پہنچ سے دور کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخ 14 روپے کے مطابق روٹی کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...