چلڈرن ہسپتال کو رواں سال فعال کر دینگے ،کمشنر راولپنڈی

چلڈرن ہسپتال کو رواں سال فعال کر دینگے ،کمشنر راولپنڈی

مجموعی پیش رفت 34،سول ورک 80فیصد مکمل ہو چکا ،حکام کی بریفنگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے راولپنڈی میں زیر تعمیر چلڈرن ہسپتال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن صحت عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہسپتال کو اسی فنانشل سال میں مکمل و فعال کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ۔ کمشنر کو ہسپتال میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے پر مجموعی پیش رفت 34 فیصد ہے ، جبکہ سول ورک 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔ HVAC سسٹم، پمپس، AHU اور ڈکٹنگ کا 80 فیصد کام بھی مکمل ہو چکا ہے ۔اسی طرح الیکٹرک ورک اور بائیو گیس 90% کام ہو چکا ہے ۔ اسکے علاوہ واسا کی جانب سے 02 ٹیوب ویلز اور رین ہارویسٹنگ بھی شامل ہے ۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مقررہ ٹائم لائنز پر عمدرآمد یقینی بنا کر اپریل 2027 تک ہسپتال کی او پی ڈی کو فعال کر دیا جائے گا۔سلمان غنی نے کہا کہ راولپنڈی میں بچوں کے لیے جدید اور خصوصی علاج کی سہولت کی اشد ضرورت ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ ابتدا میں اس منصوبے کو 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، تاہم عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی گنجائش بڑھا کر 400 بستروں تک کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...