ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال جہانیاں، سکول کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ادویات، صفائی، تعلیمی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کا معائنہ
خانیوال ،جہانیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں اور گورنمنٹ پرائمری سکول چک 158/10-R کا دورہ کرکے طبی و تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی اور او پی ڈی شعبوں میں ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری چیک کی جبکہ صفائی، ادویات کی دستیابی، فارمیسی اور جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے علاج معالجہ اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ہسپتال میں صفائی کا معیار بھی برقرار رکھا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک 158/10-R کا دورہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments