ستمبر:لاکھ 43ہزار سے زائد افراد اور 4لاکھ 62ہزار گاڑیاں چیک
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ نے ستمبر کے دوران ریجن بھر میں جدید پولیس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 43ہزار 833افراد اور 4لاکھ 62 ہزار 348گاڑیوں کو چیک کیا۔
دوران چیکنگ 105اشتہاری مجرمان، جن میں کیٹیگری اے کے 8اشتہاری بھی شامل تھے ، کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح 82 عدالتی مفروران، جن میں کیٹیگری اے کے 2 عدالتی مفرور بھی شامل تھے ، کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ پی ایچ پی نے ستمبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 562 گاڑیوں کے چالان کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments