معمولی تلخ کلامی پر 65سالہ شہری قتل، ملزم گرفتار

معمولی تلخ کلامی پر 65سالہ شہری قتل، ملزم گرفتار

ملزم نعیم نے اسلم پر چھری سے حملہ کیا ، گرفتار ملزم سے تفتیش شروع

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 65 گ ب کے قریب معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے 65 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔مقتول اسلم اور ملزم نعیم ایک مقامی ہوٹل پر موجود تھے ، جہاں کسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ بحث شدت اختیار کر گئی تو ملزم نعیم نے مبینہ طور پر تیز دھار چھری سے اسلم پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال  منتقل کر دیا۔  ایس ایچ او تھانہ صدر عمران ملک نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم نعیم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے ، جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...