ڈی پی او کا تھانہ صدر اور گیلے وال میں پولیس کارکردگی کا جائزہ
لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈی پی او بینش فاطمہ نے تھانہ صدر اور تھانہ گیلے وال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیسنگ و انتظامی امور، ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
تھانہ صدر میں پولیس تحفظ مرکز کا بھی جائزہ لیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈی پی او نے ایس ایچ اوز سے جرائم کی صورتحال، زیر تفتیش مقدمات اور پولیس کارکردگی پر بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقدمات کو میرٹ اور مقررہ مدت کے اندر یکسو کیا جائے جبکہ جرائم کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اور پٹرولنگ مزید بہتر بنائی جائے ۔بینش فاطمہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments