متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم

متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم

ڈاکو ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹتے رہے ، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام

گگو منڈی (نامہ نگار)سرکل بوریوالا میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ، جبکہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ مسلح ڈاکو مختلف سڑکوں پر ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے کے بعد باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ روز 125 موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے جملیرا روڈ پر قسمت علی سے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے چھین لیے۔

چک نمبر 225 ای بی کے قریب اسد محمود اور محمد احمد سے بھی ہزاروں روپے نقدی چھین لی گئی۔ نامعلوم چور شیخ فاضل روڈ پر واقع ماجد میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی لے گئے ۔اسی طرح بستی محمد پورہ سے محمد علی کی موٹرسائیکل، چک نمبر 289 ای بی کے محمود اختر کی دو قیمتی بکریاں جبکہ محمد سجاد سکنہ 273 ای بی کا موبائل فون اور نقدی چوری کر لی گئی۔دریں اثنا چک نمبر 213 ای بی میں گھر میں چوری کی نیت سے آنے والے شاہین عباس عرف دیما جٹ نے مزاحمت کرنے پر پروین بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...