چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی کے ملازمین کے روزگار کے تحفظ کا مطالبہ

چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی کے ملازمین کے روزگار کے تحفظ کا مطالبہ

کراچی(این این آئی) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال نارتھ ناظم آباد کے 500 سے زائد ملازمین کے روزگار کے تحفظ اور زیر علاج بچوں کو طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اعجاز علی کلَیری نے کہا کہ ہسپتال میں گزشتہ تقریباً 10 سال سے خدمات انجام دینے والے 500 سے زائد ملازمین نے ادارے کو فعال رکھنے اور نارتھ ناظم آباد سمیت کراچی کے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مسلسل کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو مستقل کرنے یا ان کے معاہدوں میں توسیع کے معاملے پر فوری غور کیا جائے اور ان کے بقایا جات اور مستقبل کے روزگار کے حوالے سے واضح فیصلہ کیا جائے۔ 10 سال سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کے تجربے اور حقِ روزگار کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے کہا ہے کہ اسپتال کا انتظام گزشتہ تقریباً 10 سال سے غربت کے خاتمے کے اقدام کے تحت چلایا جارہا تھا، جس دوران 500 سے زائد ملازمین نے خدمات انجام دیں اور ہزاروں بچوں اور ان کے اہلخانہ کو طبی سہولیات فراہم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...