کارڈیالوجی ہسپتال سہولیات کا فقدان ، مریضوں کو مشکلات
ایمرجنسی آنیوالے مریضوں کو بیڈ دستیاب نہ ہونے کی صورت سٹریچرز اور ویل چیئرز پر علاج کروانا پڑتا ہے
فیصل آباد (عبدالباسط سے )فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عملے کی کمی، سہولیات کے فقدان اور مبینہ انتظامی غفلت کے باعث ہسپتال آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ضلع فیصل آباد کی چھ تحصیلوں سمیت دیگر قریبی اضلاع سے دل کے امراض میں مبتلا مریض علاج معالجے کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرکے ہسپتال پہنچتے ہیں، جہاں انہیں ڈاکٹرز کے کمروں کے باہر طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود مسائل کے حل اور طبی سہولیات کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے ، تاہم مریضوں کی بڑھتی تعداد کے تناسب سے ڈاکٹرز، طبی عملے اور دیگر سہولیات میں مبینہ طور پر اضافہ نہیں کیا جا سکامریضوں اور ان کے لواحقین کے بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ اور ویٹنگ ایریا میں گنجائش کم ہونے کے باعث انہیں طویل انتظار کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس کے علاوہ ویل چیئرز، سٹریچرز اور دیگر ضروری سہولیات کی کمی کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی میں آنے والے بعض مریضوں کو بیڈ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں طویل وقت تک سٹریچرز اور ویل چیئرز پر علاج کروانا پڑتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments