لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پرکے الیکٹرک،نیپرا کونوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سائٹ انڈسٹریل ایریا سمیت مختلف صنعتی علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف 19 صنعتی اداروں کی درخواست پر کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ نیپرا میں درخواست گزاروں کی شکایت پر کیا فیصلہ ہوا؟ درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر راجا نوید نے بتایا کہ نیپرا نے شکایت پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور درخواست زیر التوا ہے ۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے فیڈرز پر روزانہ 10 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی بند کی جارہی ہے ، جس سے صنعتی سرگرمیاں، پیداوار اور کاروبار متاثر ہورہا ہے ، جبکہ بجلی کی بندش 12 سے 16 گھنٹے یومیہ تک پہنچ گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صنعتی علاقے کو پانچ روز مسلسل بلیک آؤٹ اور اس کے بعد تقریباً 72 گھنٹے کی بندش کا بھی سامنا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments