مسجد کی ازسرنو تعمیر و مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

مسجد کی ازسرنو تعمیر و مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

مسجد کی ازسرنو تعمیر و مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا نئی مسجد ڈبل سٹوری ، مجموعی طور پر تقریباً 550 نمازیوں کی گنجائش ہوگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے ضلع کونسل دفتر کی مسجد کی ازسرنو تعمیر و مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر سی او ضلع کونسل اسد ہریا، خطیب مسجد مفتی عبد الرحمن سمیت دیگر افسران اور ضلع کونسل کا جملہ سٹاف موجود تھا۔ نئی مسجد کو ڈبل سٹوری تعمیر کیا جائے گا جس میں مجموعی طور پر تقریباً 550 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔مسجد کے گراؤنڈ فلور پر 3 سو جبکہ بالائی منزل پر 250 نمازیوں کے لیے نماز کی سہولت میسر ہوگی۔ مسجد کو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ بنایا جائے گا تاکہ نمازیوں کو موسم کی شدت سے محفوظ اور بہتر ماحول میں عبادت کی سہولت حاصل ہو۔اس موقع پر خطیب مسجد مفتی عبد الرحمن نے تعمیر نو کے باقاعدہ آغاز پر دعائے خیر کرائی اور مسجد کی تکمیل، برکت اور ضلع کونسل کے افسران و ملازمین کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...