واسا کے متعد د منصوبے ڈیڈ لائن کے باوجود شروع نہ ہو سکے

واسا  کے  متعد د  منصوبے  ڈیڈ  لائن  کے  باوجود  شروع  نہ  ہو سکے

محمود بوٹی، شادباغ، شاہدرہ اور بابو صابو کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے فائلوں سے باہر نہ نکل سکےالکریم چوک سے صدیق چوک گرین ٹاؤن تک پرانے سیوریج کی بحالی کا منصوبہ عملی طور پرپیش رفت کا منتظر

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )واسا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کے اعلان نے ترقیاتی بجٹ کے استعمال پر سوالات اٹھا دیئے ۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کسی منصوبے پر 3 سال کے اندر ترقیاتی کام شروع کرنا لازم ہوتا ہے ، تاہم واسا کے متعدد منصوبے مقررہ مدت گزرنے کے باوجود عملی مرحلے میں داخل نہ ہوسکے ۔لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک ٹنل بورنگ کا منصوبہ بھی تاحال شروع نہیں ہوسکا، جبکہ سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور الجزری اکیڈمی فیز ٹو کے منصوبے بھی پیش رفت کے منتظر ہیں۔لاہور کے ایک سو پانچ ٹیوب ویلز پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ بھی عملی تکمیل سے دور ہے۔ موہلنوال اور فیروز پور روڈ پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر بھی شروع نہ ہوسکی، جبکہ محمود بوٹی، شادباغ، شاہدرہ اور بابو صابو کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے بھی فائلوں سے باہر نہ نکل سکے۔الکریم چوک سے صدیق چوک گرین ٹاؤن تک پرانے سیوریج کی بحالی کا منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہونے کے باوجود عملی پیش رفت کا منتظر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...