یوای ٹی :گرینویٹ کے سلسلے میں ایک روزہ علاقائی کانفرنس

یوای ٹی :گرینویٹ کے سلسلے میں ایک روزہ علاقائی کانفرنس

لاہور(خبر نگار)یو ای ٹی میں گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026کانفرنس، نوجوانوں کو جدید مہارتوں اور کاروباری مواقع فراہم کرنے پر زور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور گرین یوتھ موومنٹ کے اشتراک سے گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026 کے سلسلے میں ایک روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں قابلِ تجدید توانائی، نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی، کاروباری مواقع اور پائیدار مستقبل کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام، ہائر ایجوکیشن کمیشن، یونیسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان، ماہرین، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔رانا مشہود احمد خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور اس کے مختلف منصوبوں کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو ہنرمند، معاشی طور پر خودمختار اور جدید ڈیجیٹل و تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...