شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری ،کرم اللہ وقاصی
کراچی(این این آئی)ترجمانِ میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور۔۔
بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں، لیاری میں چھ اسکولوں کی دی سٹیزنز فاونڈیشن کے حوالگی بھی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے ، جس سے علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیمی ماحول اور مستحق طلبہ کو مفت تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔ترجمانِ میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے لیاری میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اہم اور انقلابی اقدام ہے ۔ لیاری کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی نمایاں اور انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments