منعم ظفر خان کا شہید محمود انصاری کے گھر کا دورہ

منعم ظفر خان کا شہید محمود انصاری کے گھر کا دورہ

اہل خانہ سے تعزیت، میت وطن لانے کے لئے مؤثر اقدامات کا مطالبہیرغمالیوں کی بازیابی کیلئے حکومت نے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، مزمل انصاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان صومالیہ کے بحری قزاقوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کراچی کے ایک اور رہائشی محمود انصاری کے گھر فیڈرل بی ایریا بلاک 21گئے ۔مرحوم کے بھائی مسعود انصاری اور صاحبزادے مزمل انصاری سمیت دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور اس افسوسناک واقعہ پر گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منعم ظفر نے 5ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یرغمال شدہ پاکستانی شہریوں کی عدم بازیابی پر بھی انتہائی تشویش اور افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت زخمی و دیگر یرغمالی شہریوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے اور شہید ہونے والوں کی جسد خاکی ان کے پیاروں کے درمیان فوری آمد کیلئے موثر اقدامات کرے ۔ انسانی جان کا کوئی متبادل تونہیں لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہداء کے اہل خانہ کو معاوضہ اداکرے ۔ ملاقات میں امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔ محمود انصاری کے بھائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائی کی شہادت کو کئی دن گزر گئے لیکن تاحال ان کی میت نہیں آسکی ۔بیٹے مزمل انصاری نے کہا کہ حکومت کو یرغمالیوں کی بازیابی اور میت کی وطن واپسی کیلئے جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ ادا نہیں کیا، جب ہم نے پر امن احتجاج کیا تو سندھ حکومت نے لاٹھی چارج اور تشدد کیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے پر منعم ظفر کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...