جے ایس ایم یو میں رجسٹرار، ڈائریکٹر ایچ آر تقرریوں کے خلاف سماعت ملتوی

جے ایس ایم یو میں رجسٹرار، ڈائریکٹر ایچ آر تقرریوں کے خلاف سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو)کے رجسٹرار اور ڈائریکٹر ایچ آر کی تقرریوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔۔۔

سماعت کے دوران یونیورسٹی کی جانب سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تاہم فریقین کے وکلا کی مزید مہلت کی درخواست منظور کرلی۔ درخواست گزار پروفیسر یعقوب چانڈیو کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر راحت ناز عہدے کیلئے مقررہ تجربہ اور تعلیمی قابلیت نہیں رکھتیں، جبکہ رجسٹرار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر اعظم خان کی مدت ملازمت میں توسیع بھی غیر قانونی ہے ۔ دونوں افسران بدستور خلاف ضابطہ عہدوں پر کام کررہے ہیں۔ عدالت نے مزید مہلت دیتے ہوئے درخواستوں کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...