شوکت خانم ہسپتال میں بریسٹ کینسربارے آگاہی کی تقریب
بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے کینسر کو مؤثر طور پر شکست دی جا سکتی:ماہرین
لاہور (سٹاف رپورٹر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اورریسرچ سینٹر، لاہور میں بریسٹ کینسر آگاہی ڈے منایا گیا، جہاں کینسر کے علاج کے ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے بریسٹ کینسر کو مؤثر طور پر شکست دی جا سکتی ہے ۔ کنسلٹنٹ کلینیکل و ریڈی ایشن اونکالوجسٹ، ڈاکٹر مظہر علی شاہ نے ’’اپنے نارمل کو جاننے ‘‘کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر بیماری ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو جائے تو 98 فیصد تک علاج ممکن ہے ۔ انہوں نے بریسٹ کینسر کی اہم علامات جیسے بغیر درد کے گلٹی، نپل سے غیر معمولی اخراج، یا جلد کی ساخت میں تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے خواتین کواس بارے میں محتاط رہنے پر زور دیا۔ کنسلٹنٹ میڈیکل اونکالوجسٹ، ڈاکٹر طاہرہ یاسمین نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک ہی بیماری نہیں بلکہ اس کی کئی اقسام ہیں، جن کے لیے الگ الگ علاج تجویز کیے جاتے ہیں جن میں سرجری، کیموتھراپی، ریڈی ایشن، ٹارگٹڈ اور ہارمونل تھراپی شامل ہیں۔ جدید میڈیکل ایڈوانسز کے باعث علاج کے دوران مضر اثرات کو اب زیادہ بہتر طور پر قابو کیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments