لیاقت بلوچ کا حنیف عباسی کوخط ، سیالکوٹ راولپنڈی روٹ بڑھانے کامطالبہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو خط لکھ کر سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کے روٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور، نارنگ اور نارووال کے عوام سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کے روٹ میں توسیع کا مطالبہ کر رہے ہیں، ٹرین کو نارووال سے لاہور تک توسیع دینے سے عوام کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کو نارووال اور لاہور تک توسیع دی جائے تاکہ مذکورہ علاقوں کے عوام کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments