ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں بجلی کی عدم دستیابی

ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں بجلی کی عدم دستیابی

بجلی نہ ہونے کے باوجود نقشہ فیس اور ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی جاری

لاہور( شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے بلاک ایچ، کے ، ایل اور ویئر ہاؤس میں بجلی کی سہولت تاحال مستقل طور پر فراہم نہیں کی جا سکی۔بجلی کے بغیر ہی گھروں کی تعمیر جاری ہے اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ شعبہ تعمیراتی نقشے بھی منظور کر رہا ہے ۔ شہریوں سے نقشہ فیس اور ڈویلپمنٹ چارجز وصول کیے جانے کے باوجود بجلی کی بنیادی سہولت دستیاب نہیں۔اب ایل ڈی اے نے ان بلاکس میں عارضی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس پر دو کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے بلاک ایچ، کے ، ایل اور ویئر ہاؤس میں بجلی کی عدم دستیابی شہریوں کے لیے مسلسل مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ان بلاکس میں بجلی کا مستقل نظام مکمل نہ ہونے کے باوجود گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ ایل ڈی اے کا شعبہ ٹاؤن پلاننگ تعمیراتی نقشے بھی منظور کر رہا ہے ۔بجلی کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باوجود نقشہ فیس اور ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی بھی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...