نان فارمل ایجوکیشن فیسلیٹیٹرز میں ٹیبلٹس تقسیم

نان فارمل ایجوکیشن فیسلیٹیٹرز میں ٹیبلٹس تقسیم

ایک لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی نظام سے جوڑ دیا، سردار علی شاہ لڑکیوں، پسماندہ طبقات کو نظام کا حصہ بنانے پر توجہ دی جا رہی ،وزیرتعلیم

کراچی(این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نان فارمل ایجوکیشن پروگرام کے تحت تقریباً ایک لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام سے جوڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ، نان فارمل ایجوکیشن پروگرام اپریل 2025 میں شروع کیا گیا تھا۔کراچی اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں نان فارمل ایجوکیشن فیسلیٹیٹرز میں ایک ہزار ڈیجیٹل ٹیبلٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو بچے روایتی اسکولوں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے ، انہیں کمیونٹی کے تعاون سے تعلیم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نان فارمل ایجوکیشن کے ذریعے بالخصوص لڑکیوں، پسماندہ طبقات اور اسکولوں تک رسائی سے محروم بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ پروگرام کے تحت 6 اضلاع میں تقریباً ایک لاکھ بچوں کو تعلیم سے جوڑنا اہم پیش رفت ہے ۔سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نان فارمل ایجوکیشن غیر رسمی ضرور ہے تاہم اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ، ایک ہزار ٹیبلٹس کی تقسیم ایک ہزار فیسلیٹیٹرز کو بااختیار بنانے اور اتنے ہی تعلیمی مراکز کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیبلٹس کے ذریعے فیسلیٹیٹرز سے براہ راست رابطے ، طلبہ کی حاضری اور دیگر تعلیمی امور کی نگرانی میں مدد ملے گی جبکہ دور دراز علاقوں کے مراکز میں بچوں کو تدریسی سرگرمیوں کے لیے ڈیجیٹل سہولت بھی میسر آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...