قائد اعظم کے مزار پوڈیم پر جانے کی پابندی ختم کرنے پر غور
عام افراد کے داخلہ کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ ،مزار قائد پر سیکورٹی موثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں مزارِ قائدپر حفاظتی تدابیر، عوام کی آمدورفت اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش
کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفترمیں بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزارپر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پوڈیم پر جانے کی پابندی ختم کرنے پر غور کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ عام افراد کے داخلہ کو ریگولیٹ کیا جائے گا اجلاس میں مزار قائد پر عام افراد کے جانے سے متعلق سینیٹ اسٹینڈنگ سب کمیٹی برائے نیشنل ہیری ٹیج کی ہدایت کی روشنی میں عوام کو مزار پر جانے کی اجازت دینے کی تجویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے مزار قائد پر سیکورٹی کو موثر بنانے اور عام افراد کے مزار میں داخلہ کے طریقہ کار اور تفصیلات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر شرقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی۔کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، پاکستان رینجرز کے نمائندے اور مزار قا ئد اعظم مینجمنٹ بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے ۔اجلاس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارِ پر سکیورٹی انتظا مات اور عام افراد کے مزار میں داخلہ کے نظام اور مزارِ قائد کی سکیورٹی کو مزید جامع اور جدید بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ عام افراد کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پوڈیم پر جانے کی پابندی ختم کرنے اورمزار پوڈیم تک جانے کی اجازت دینے پر غور کرنے کی تجویز کا جائزہ لے اور اپنی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرے ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی نصر اللہ عباسی ایس ایس پی زبیر نزیر شیخ پاکستان رینجرز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پاکستان رینجرز پولیس مزار قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ اور اور دیگر نے مزارِ قائدپر حفاظتی تدابیر، عوام کی آمدورفت اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کے نمائندے عبد العلیم شیخ نے کمشنر کو مزار میں عام افراد کے داخل کی پالیسی اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بارے میں بریفنگ دی۔۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت مزار کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور 173 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ گیٹ پر سیکیورٹی کو بیف اپ کیا جائے اور واچ ٹاورز کو بھی مزید فعال رکھا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments