منشیات کیس میں سزا کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد

منشیات کیس میں سزا کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار ملزم اسلام خان کی منشیات برآمدگی کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی 12 سالہ قید کی سزا کم کرکے 5 سال کردی۔

ہفتے کے روز سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزم پر عائد تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی برقرار رکھی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم اسلام خان کو 2024 میں بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ساڑھے چار کلو منشیات برآمد کی گئی تھی، ٹرائل کورٹ نے 2025 میں ملزم کو 12 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل صفائی نے کیس کے میرٹ کے بجائے سزا میں نرمی پر اصرار کیا، وکیل کے مطابق ملزم خاندان کا واحد کفیل ہے اور اصلاح چاہتا ہے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے ، تاہم ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے اور اصلاح کا موقع دینے کے مؤقف کے پیش نظر قید کی مدت میں کمی کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...