موت کی وجوہات جاننے کیلئے سلطان ظفر کی 14ماہ بعد قبر کشائی

موت کی وجوہات جاننے کیلئے سلطان ظفر کی 14ماہ بعد قبر کشائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دو دریا کے قریب جاں بحق ہونے والے میڈیکل کے طالبعلم سید سلطان ظفر کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے 14 ماہ بعد قبر کشائی کر لی گئی۔

قبر کشائی شاہ لطیف ٹاؤن کوہی گوٹھ میں کی گئی جس کیلئے 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ بورڈ پروفیسر ریڈیالوجی ڈاکٹر صبا سہیل کی سربراہی میں بنایا گیا۔سلطان ظفر ڈی ایچ اے کا رہائشی اور میڈیکل کا اسٹوڈنٹ تھا، گزشتہ سال 23 جولائی 2025 کو دو دریا کے قریب مبینہ حادثے میں زخمی ہوا تھا اور چند روز زیر علاج رہنے کے بعد 30 جولائی 2025 کو انتقال کر گیا تھا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ سلطان کی موت دوستوں کے ساتھ گاڑی کی ڈگی سے گرنے سے ہوئی، تاہم اہلخانہ نے واقعے پر شک کا اظہار کیا، پولیس نے انکوائری کے بعد واقعے کو حادثہ قرار دیا تھا۔اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد کورٹ آرڈر پر 23 اپریل 2026 کو سلطان کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں دفعہ 320 قتل خطا عائد کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...