سانگھڑ:چیئرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

سانگھڑ:چیئرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

سانگھڑ (نمائندہ دنیا)چیئرمین میونسپل کمیٹی سانگھڑ محمد راشد کے خلاف وائس چیئرمین نعمت علی شاہ اور کونسلرز کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی گئی،

جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نے 2024-25 اور 2025-26 کے بجٹ بروقت کونسل سے منظور نہیں کرائے ، منتخب اراکین کو بجٹ سازی میں اعتماد میں نہیں لیا، ترقیاتی اسکیموں میں اراکین کی تجاویز شامل نہیں کی گئیں، کمیٹیوں اور ذیلی کمیٹیوں کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا جبکہ ماہانہ اجلاس بھی باقاعدگی سے منعقد نہیں کیے گئے ۔ درخواست میں حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق کونسل کا خصوصی اجلاس بلا کر چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...