قیدی کی بیماری پرمیڈیکل بورڈ کی تفصیلی سفارشات طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کو سنگین نوعیت کی بیماری لاحق ہونے کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی تفصیلی سفارشات جمعہ کو طلب کرلیں۔
جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں مجرم کو سنگین بیماری لاحق ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ میں کون شامل تھا اور بورڈ نے کیا فائنڈنگ دی ہیں۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ اس طرح تو بندہ جیل میں مر جائے گا۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ کی مکمل سفارشات جمعہ کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments