ٹریفک حادثات میں 1 جاں بحق،15 زخمی، 2 لاشیں ملیں

ٹریفک حادثات میں 1 جاں بحق،15 زخمی، 2 لاشیں ملیں

ٹنڈوآدم میں 30سالہ شاہد نے گھریلو مسائل پر گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کی لاڑکانہ میں ملنے والی لاش اسسٹنٹ پوسٹ آفیسر کی نکلی،نشے کا عادی تھا،پولیس

کنڈیارو، محراب پور، کندھکوٹ، شہدادپور، لاڑکانہ، ٹنڈوآدم (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) اندرون سندھ ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی، 2 لاشیں ملیں، جبکہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔  کنڈیارو میں لوڈر رکشوں میں تصادم میں وحید مری،شہباز،شہزادو،شکیل،گڈی اور نذیران سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں کمال ڈیرو اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیاگیا۔زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کندھکوٹ، غوثپور کے قریب انڈس ہائی وے پر کار کی رکشے کو ٹکر سے احسان اوگاہی جاں بحق،خواتین، بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ شہدادپور کے قریب بہادر فقیر کے مقام پر ریل گاڑی کی زد میں آکر رئیسہ خاتون اور اس کی معصوم بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

لاڑکانہ کے تھانہ مارکیٹ کی حدود گرین پیلس ہوٹل والے علاقے سے جیکب آباد پوسٹ آفس میں اسسٹنٹ پوسٹ آفیسر کے طور پر ڈیوٹی انجام دینے والے 45 سالہ انصار مگسی کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نشے کا عادی تھا۔ ادھر رائس کینال میں 2 روز قبل ڈوبنے والے ممتاز کالونی کے رہائشی 12 سالہ مہدی حسن کی لاش ریسکیو 1122 کے عملے نے بازیگر پل کے قریب سے برآمد کرلی۔ ٹنڈوآدم تعلقہ تھانے کی حدود گاؤں لانڈھی میں 30سالہ شاہد علی ولد محمد موسیٰ نے گھریلو مسائل کے باعث مبینہ طور پر پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔سٹی تھانے کی حدود فائر بریگیڈ کے عقب نشہ کرنے والے دو افراد میں جھگڑے کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے 35سالہ اللہ ورایو سومرو جاں بحق ، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...