پولیس مقابلے اور اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمے کے ملزم کی سزا میں کمی

 پولیس مقابلے اور اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمے کے ملزم کی سزا میں کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لیاری میں پولیس مقابلے اور اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم قربان ولد لعل دین کی سزا میں کمی کردی، عدالت نے اقدام قتل کے الزام میں ملنے والی 10 سال قید کی سزا شک کا فائدہ دیتے ہوئے ختم کردی۔۔۔

 جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا کم کرکے 2 سال کردی۔ جسٹس عمر سیال اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرکاری اہلکار کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے اور حملے کے جرم میں ملزم کی 2 سال قید کی سزا برقرار رکھی۔ استغاثہ کے مطابق 30 جولائی 2025 کو کھارادر کے علاقے صرافہ بازار میں شارجہ جیولرز کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان نے سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو عام شہری سمجھ کر لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس موبائل پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے اور تعاقب کے دوران بغدادی لیاری میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل عبدالنبی زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان بھی زخمی ہوئے ، تاہم دو ملزمان فرار ہوگئے جبکہ زخمی قربان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...